چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور کا معمولی جرائم کے مقدمات جلد نہ نمٹانے پر نوٹس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے معمولی جرائم کے مقدمات کو جلد نہ نمٹانے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشتر عباس نے مراسلہ تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سیشن ججز کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ 31 دسمبر 2018 تک دائر تمام معمولی جرائم سے متعلق مقدمات 30 اپریل تک نمٹائے جائیں لیکن 5 اضلاع کے سوا کوئی بھی ضلع ٹارگٹ پورا نہیں کرسکا۔ صرف گجرات، خوشاب، لیہ، میانوالی اور شیخوپورہ کے اضلاع نے مزکورہ ٹارگٹ پورا کیا۔ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مقررہ مدت میں ٹارگٹ پورا کرنے والے ججز کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے اضلاع کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 31 مارچ 2019 تک دائر چھوٹے جرائم کے مقدمات کا 31 اکتوبر تک فیصلہ کریں۔ متعلقہ سیشن ججوں کو مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے سخت نگرانی کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ معمولی نوعیت کے مقدمات میں تعزیرات پاکستان اور خصوصی و مقامی قوانین کے تحت تین سال تک سزائوں والے کیسز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...