قتل اور منشیات کیسز کا چار دن میں فیصلہ کرنے کیلئے لاہور میں دوسری ماڈل کورٹ قائم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور میں چار دنوں میں قتل اور منشیات کیس کا فیصلہ کرنے کیلئے ایک اور ماڈل کورٹ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عدالت قیام کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے بعد کیسز کی سماعت شروع کرے گی۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کے حکم کے بعد لاہور میں دوسری ماڈل کورٹ قائم کر دی گئی۔ سیشن کورٹ میں ماڈل عدالت کی تزین و آرائش کا کام جاری، عدالت میں فرنیچر اور دیگرضروری سامان منتقل کر دیا گیا یکم اپریل 2019ء کو پہلی ماڈل کورٹ لاہور میں قائم کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...