فرانس‘ جرمنی‘ آذربائیجان ناروے اور ترکی کا پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے کا عندیہ

Jun 21, 2019

لاہور(این این آئی) فرانس،جرمنی اور ناروے نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز کے بعد کئی یورپی ائیر لائینز نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن چلانے میںدلچسپی ظاہر کی ہے ۔ یورپی ائیر لائنز کے فضائی آپریشن کیلئے پاکستان گورنمنٹ سے رابطے شروع کردئیے ہے ۔ یورپی ائیر لائنز کی ٹیم نے اسلام آباد،کراچی ائیر پورٹ کے سروے بھی کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق فرانس ائیر لائنز ٹیم نے اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ بھی کیا۔یورپی ممالک فرانس جرمنی، آذر بائیجان اور ترکی کی نجی ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیاہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت ہوا بازی سے خط وکتابت کے ذریعے رابطے شروع کردیئے۔ فرانسسی ایئرلائن کے وفد نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا تھا، غیرملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات پر اپنی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یورپی ممالک کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں