کرتاپور راہداری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں:بھا رتی ہائی کمشنر

اسلام آباد ( آن لائن ) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ بھارت کرتاپور راہداری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے ، رواں سال نومبر تک منصوبے پر کام مکمل ہوجائے گا۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ بھارت ،بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے پاکستان کے بارڈر تک کرتارپور راہداری منصوبے پر کام کررہا ہے ۔ کرتاپور راہداری منصوبے پر بھارت کی جانب کام تیزی سے جاری ہے ، امید ہے کہ رواں سال نومبر تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگر پاکستان اس منصوبہ پر کام جلد ی مکمل کرلیتا ہے تو بھارت کو اسے شروع کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ۔ بھارت چاہتا ہے کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرے۔ واضع رہے کہ پاکستان نے حالیہ بجٹ میں کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے 100ارب روپے مختص کیے ہیں ، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب اس منصوبے پر تیز ی سے کام جاری ہے اور تقریبا 50فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...