قلعہ گجر سنگھ: جنات کا شبہ، ماں نے کالے علم سے 2 بچے جلا دیئے، 3 گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ماں نے بچوں پر جنوں کا سایہ ہونے کے شبہ پر کالا علم کرتے ہوئے 2 بچوں کو جلا دیا۔ بچوں کو تین دن تک بھوکا رکھا گیا۔ علم ہونے پر پولیس نے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ بچوں کی والدہ سمیت تین ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی انیتا اپنے دوبچوں مریم اور جارج کے ہمراہ چند روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں اپنے رشتے داروں کے گھر آئی۔ گزشتہ روز جب اس کا شوہر سائمن سلیم اسے ملنے آیا تو اس نے بچوں کو حالت غیر میں دیکھا۔ والد کے مطابق بچوں کے جسم پر داغے جانے کے نشانات سمیت دیگر جگہوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش انیتا نے بیان دیا ہے کہ اس کے بچوں پر جنوں کا سایہ تھا جس کے لیے اس نے بچوں پر کالا علم کروایا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس کی پھوپھو کی بیٹی کے پاس کالا علم ہے جس کے لیے وہ اپنے بچوں کو پھوپھو کے گھر لے کر آئی تھی۔ میںنے بچوں کو موم بتی اور اگربتی کی مدد سے جلایا، مجھے پھوپھو کی بیٹی نے بتایا تھا کہ میں جس گھر میں رہ رہی ہوں وہاں جنوں کا سایہ ہے۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...