مسلم لیگ نے وائٹ پیپر کے نام پر آئینہ دیکھا ہے: صمصام بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے مسلم لیگ (ن) کے وائٹ پیپر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے وائٹ پیپر کے نام پر درحقیقت آئینہ دیکھا ہے۔ امن و امان پر تنقید کرنے والے سانحہ ماڈل ٹائون کیوں بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سرکاری خرچ پر کئی ایک کیمپ آفسز بنائے۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال فنکشنل نہ کر سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا ن لیگ نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا۔ نام نہاد و ترقی کے نام پر کنٹریکٹ کے جنگلے بنائے گئے۔ صمصام علی بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم اور وزراء کے اخراجات کم کئے، تعلیم اور صحت کے شعبے عمران خان کی اولین ترجیح ہیں ۔ جمہوریت کی آڑ میں کسی کو کرپشن کے تحفظ کی اجازت نہیں دینگے۔ اپوزیشن ہر آنے والے دن کے ساتھ عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو رہی ہے۔ کرپشن کرنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔ کڑا اور بے لاگ احتساب پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے اتحاد کی بیل منڈے نہیں چڑھے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج کی جلدی میں مریم بی بی سولو فلائٹ کیلئے تیار ہیں۔ سید صمصام علی بخاری ایک تقریب میں پنجاب میں قائم ثقافتی و ادبی تنظیموں کے سربراہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ پر مبنی چیکس دیئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرگرم تنظیموں اور افراد کی ہرممکن امداد اور تعاون پر یقین رکھتی ہے۔ جن تنظیموں کو آج امدادی چیک دیئے گئے ان میں آرٹس ایسوسی ایشن آف پنجاب، کاروان، حفیظ تائب فائونڈیشن، پاکستان پنجابی ادبی بورڈ، انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک کلچر، پنجابی کلچر، اکیڈمی ادبیات اطفال، پنجابی پرچار، وجدان، پاکستان کلچرل ہیرٹیج سوسائٹی، پنجابی گھر اور کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...