اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں وار کورس کی کانووکیشن تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے گریجوایٹ طلباء کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے ملکی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے این ڈی یو کے کردار کو سراہا اور کہا قابل تحسین ہے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 2019 کے قومی سلامتی اور وار کورس کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے تعلیمی میدان میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بی ڈی یو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے این ڈی یو کے کردار کو سراہا۔