لاہور(صباح نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ نہیں بلکہ خود کشی کا نسخہ ہے، عمران نیازی احتساب نہیں مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ معیشت چلانے کے لئے امپورٹڈ وزیر خزانہ لگایا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہے، عوام نے ہمیشہ بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا ہے زلزلہ ہو یا سیلاب لیکن ایک ایسا چلینج عوام کو درپیش ہے جس نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں، اور وہ مایوسی ہے، آج ملک کے ہر طبقے کے لوگ حتی کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے سب ملک کے سیاسی و معاشی عدم استحکام سے پریشان ہیں، کہتے تھے کہ ہم 20ارب ڈالر لے کر آئیں گے، لوگوں کو واپس لینے کے معاہدہ پر برطانیہ نے دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے، اس لئے کہ تجزیہ کار یہ بر ملا کہہ رہے ہیں کہ یہ احتساب نہیں بلکہ مخالفین کے سے انتقام لیا جارہا ہے، اپوزیشن سے انتقام تو چلو ٹھیک لیکن عام شہری اور غریب ریڑھی والے سے بھی ٹیکس لگا کر ان سے انتقام لیا جا رہا ہے، ایک وفاقی وزیر نے یہ کہہ کر میری بات آسان کردی کی یہ احتساب کوئی اور نہیں ہم کررہے ہیں، جھوٹ جھوٹ بول بول کر ملک کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچا دیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا، تاکہ مایوسی کے بادل چھٹ سکیں۔