کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں کرپشن کیسز میں انکوائری سے متعلق معاملے پرنیب نے جواب جمع کرادیا ہے ۔جمعرات کو عدالتی حکم پر ڈی جی نیب کراچی فاروق ناصر اعوان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے دوران سماعت جسٹس عمر سیال کا کہنا تھا کہ ایس او پی کیا ہے؟ نیب کن کیسز کی تحقیقات کرسکتا ہے؟ ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر نیب کو تحقیقات کا مکمل اختیار ہے،سو ملین سے کم رقم کی کرپشن کے کیسز نیب کسی دوسرے ایجنسی کو منتقل کردیتا ہے، سویلین کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب خود کرسکتا ہے،ایک سے زائد افراد پر اگر سو ملین سے کم بھی کرپشن کا الزام ہو تونیب کو تحقیقات کا اختیار ہے۔
کرپشن کیسز میں انکوائری سے متعلق معاملے پرنیب نے جواب جمع کرادیا
Jun 21, 2019