بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر انجری کا شکار

لندن(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر وجے شنکر بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ میں اوپنر امام الحق کو آؤٹ کرنے والے شنکر ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔28 سالہ آل راؤنڈر کے پائوں کے انگوٹھے پر جسپریت بمرہ کی گیند جالگی تاہم بھارتی ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ شنکر جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ ٹیم ذرائع نے خبر کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ شنکر جلد دستیاب ہوں گے۔شنکر نے پاکستان کے خلاف شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سمیت کئی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔اس سے قبل شکھر دھون انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...