ترکی:سابق اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے لیے عمر قید کی سزائیں

انقرہ(انٹرنیشنل نیوز)ترکی میں فوجی بغاوت کے تقریبا 3 برس بعد17 سابق اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو عمر قید کی سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ان میں سے ہر ایک کو 141 مرتبہ عمر قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسی طرح ان کو بغاوت کے دوران251افراد کے ہلاکت کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا گیا ہے۔ ترک حکومت اس بغاوت کی ذمہ داری جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔ وہ ان الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن