برطانوی وزیراعظم کا انتخاب، بورس جانسن جریمی ہنٹ آخری مرحلے میں پہنچ گئے، ساجد جاوید آئوٹ

لندن (وقار ملک) برطانیہ کے وزیراعظمْ کے انتخاب میں عوامی دلچسپی دن بدن بڑھ رہی ہے اور آئندہ بریگزٹ پر نئی حکومت کے اقدامات کو اور معاملات کو سمجھ سکے کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب لئے ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ختم ہو گیا ہے وزیر ماحولیات مائیکل گوو بھی پارٹی کی قیادت کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔سابق وزیر خارجہ بورس جانسن اور موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ آخری مرحلہ میں پہنچ گئے۔ پاکستانی نژاد وزیرِداخلہ ساجد جاوید مرحلہ میں پہلے ہی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔ ہر شخص اس انتظار میں ہے کہ نئے وزیراعظم کو دیکھ سکیبورس جانسن کو 160 جیریمی ہنٹ کو 77 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وزیر برائے ماحولیات مائیکل گوو 75 ووٹ حاصل کر پائے۔ پاکستانی نژاد وزیرِداخلہ ساجد جاوید مرحلہ میں پہلے ہی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔اس لیے عوامی رائے اور ماحولْ بورس جانسن کو ہی برطانیہ کا آئندہ وزیراعظم دیکھ رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن