اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے امیرمولانا فضل الرحمان نے مصری صدر مرسی کی وفات کو ایک عظیم سانحہ قراردیا ہے وہ ریاستی جبر کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔گزشتہ روز تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاصدر مرسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ اسلام آئین کی حکمرانی کے لئے ان کی قربانی فراموش نہیں کی جاسکے گی ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مرسی کا جرم مصری عوام کو جمہوری حقوق فراہم کرنا تھا جس پر ان کو ہدف بنایا گیا۔