آصف علی زر داری کی ایوان میں آمد ارکان کا جئے بھٹوکے نعروںسے استقبال سابق صدر نے مکا دکھاکرجواب دیا

Jun 21, 2019

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری پروڈکشن آر ڈرجاری ہونے پر ایوان میں پہنچے تو ارکان نے جئے بھٹو کے نعروں سے استقبال کیا ۔ جمعرات کو سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سابق صدر آصف علی زر داری ایوان میں پہنچے تو پیپلز پارٹی کے ارکان کھڑے ہوگئے ، پیپلزپارٹی کے ارکان نے سابق صدر کا جئے بھٹو کے نعروں سے استقبال کیا جبکہ آصف زرداری نے مکا دکھا کر جواب دیا۔

مزیدخبریں