عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کیخلاف امریکی سینٹ میں قراردادیں منظور،ٹرمپ کی کوششوں کودھچکہ

امریکی سینٹ میں 3 عرب ممالک کو کانگریس کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلحہ فروخت کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ووٹنگ ہوئی۔اسلحہ کی فروخت روکنے کے حق میں 2 قرار دادوں کے حق میں53 اور مخالفت میں 45 ووٹ آئے جبکہ بعد ازاں اسلحہ فروخت کے20 سودے روکنے کے حق میں 51اور مخالفت میں 45ووٹ آئے ۔ یاد رہے 3 عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے22سودے طے پائے تھے ۔سینٹ میں یہ ووٹنگ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کانگریس کو نظر انداز کر کے 3عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے بارے میں ہوئی۔امریکہ 3 ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اردن کو 8.1 ارب امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنا چاہتا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاﺅس میں اسلحے کی فروخت روکنے کی سینٹ کی کوششوں کوویٹو کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...