اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے نیب مقدمات میں گرفتار رہنمائوں آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان جمعہ کو اہم ملاقات ہوئی .اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات کار پر تبادلہ خیال کیا گیا ,سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپوزیشن کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئی .خواجہ سعد رفیق ملنے سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس گئے تھے.