سکھر ،مرمتی کام کے نام پر 21فیڈرز کو بجلی کی سپلائی 12گھنٹے معطل

Jun 21, 2020

سکھر( بیورورپورٹ) سکھر گرد نواح میں قیامت خیز گرمی کے موسم میں سپیکو انتظامیہ نے مرمتی کام کے نام پر شہر میں بجلی کی سپلائی معطل کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہفتہ کے روز گریڈ اسٹیشن کی مرمت کے نام پر شالیمار ، قریشی ، پیر مراد شاہ ، گولیمار ، صنعتی ایریا ، جئے شاہ سمیت شہر کے 21فیڈرز کو بجلی کی سپلائی صبح سات بجے سے بندکردی گئی جو کہ شام سات بجے تک بحال نہ ہوسکی سیپکو اعلامیہ کے مطابق بجلی کی معطل کرنے کاشیڈول صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک کا تھا تاہم اس کے باجود پرانا سکھر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی شام سات بجے تک بحال نہ ہوسکی بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید گرمی کے موسم میں شہریوں بالخصوص میں موجود خواتین بچوں کاشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکھر شہر میں سپیکو انتظامیہ کی صارفین کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں