درباریوں کو قیادت بچانے کی فکر پڑی ہے:ثانیہ کامران

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ ن لیگ کے درباریوں کو صرف اپنی قیادت کو بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، بجٹ اجلاس بحث میں ن لیگ کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، ن لیگ کا نکما ٹولا کئی سالوں تک پنجاب پر قابض رہا لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں دن رات مصروف ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے میں پہلی بار ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن