بیجنگ میں کرونا کاپھیلائو روکنے کیلئے ہزاروں ڈیلیوری بوائز کے ٹیسٹ شروع

بیجنگ (این این آئی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کھانے اور پارسل کی ڈیلوری کے اہلکاروں کے ٹیسٹ لینے شروع کر دیئے گئے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مارکیٹ سے کرونا کے نئے متاثرین میں اضافے کے بعد شہر میں ٹیسٹنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔پہلے ٹیسٹنگ صرف رہائشی علاقوں تک محدود تھی تاہم اب اسے مارکیٹ، دکانوں اور کاروباری مراکز میں بھی کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں ہزاروں ڈرائیوری بوائز کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جو روزانہ متحرک رہتے ہیں۔ایک کمپنی کے مطابق صارفین اب کسی ڈیلیوری بوائے کا درجہ حرارت اور انفیکشن سے متعلق پارسل کی تفصیلات انٹرنیٹ پر دیکھ سکیں گے،آئندہ ہفتے سے شہر کے تمام کوریئر کے عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق یہ ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...