اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت کے درمیان سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن منصوبے کیلئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اور کراچی ٹرانسپورٹ بس کیلئے 28 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے معاہدات پر دستخط ہو گئے ،۔ اس رقم سے سندھ میں اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنایا جائے گا۔ جنوبی سندھ کے 10 اضلاع میں نئی اسکول عمارتیں تعمیر ہوں گی۔