۔ جاوید کوثرکا ایم کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ کو ٹیلیفون، والدہ کی وفات پر اظہار افسو س

گوجرخان (نامہ نگار) سینئر ممبر پوٹھوہار پریس کلب اور معروف قانون دان ایم کلیم اللہ بھٹی ایڈو و کیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم پی اے چو ہدری جاوید کوثرجوکہ بیماری کے باعث جنازہ میں شر کت نہ کر سکے انہوں نے فون پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لئے دعا کی جبکہ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، چوہدری خورشید زمان نے بھی بذریعہ فون تعزیت کااظہار کیا سابق چیرمین بلدیہ شاہد صراف، سید ندیم شاہ بخاری، وقاص اکبر مرزا، احمد فاروق اعوان ،چوہدر ی محمد اقبال، ماسٹر نصرت علی میرنے ایم کلیم اللہ بھٹی کی رہائش گاہ پر جاکر سوگوار خاندان سے اظہار تعز یت کیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن