دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) برطانیہ میں مقیم گوجرخان کی معروف سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہا ہے کہ طارق عزیز سچے اور کھر ے پاکستانی تھے پاکستان سے محبت انکی زندگی کا اوڑ ھنا بھچونا تھاانہوں نے ہمیشہ لوگوں کے چہروں پر مسکراٹیں بکھیریں اور معلومات و تا ریخ کا خزانہ تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ٹیلی فون پر مقا می صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہ کہ لیجنڈ طارق عزیز نہ صرف قوم کا سرمایہ تھے بلکہ پا کستا نیت کا استعمارہ تھے امین مرزا گوجرخا نوی نے نوجوان صحافی راجہ عاد ل نو از کیانی کے والد گرامی قصبہ سکھو کے تاجر ر ہنما و معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ حاجی نذ یر کیانی کی ناگہانی وفات پر بھی اپنے گہرے رنج اولم کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات بلندی کی خصوصی دعا کی اور صحافی عادل نواز کیانی سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہو کہا کہ والدین کی خدمت بھی عبا د ت ہے حاجی راجہ نذیر پوٹھو ہاری شاعری کے افق پر ایک چمکتے ستارہ تھے اہل پوٹھوہار ان کی پوٹھوہاری زبا ن میں شاعری کے معترف تھے انہوں نے حاجی نذیر کی رحلت پران کے درجات بلندی کی دعا کی اور عادل نواز کیانی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔