ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ میں تعلیم ٹرانسپورٹ کیلئے 7کروڑڈالرقرضہ دیگا

کراچی (نوائے وقت نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن منصوبے کیلئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اور کراچی ٹرانسپورٹ بس کیلئے اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر قرض دے گا۔پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اے ڈی بی سندھ سیکنڈری ایجوکیشن منصوبے کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضہ دے گا۔ اس رقم سے سندھ میں اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنایا جائے گا۔ جنوبی سندھ کے 10 اضلاع میں نئی اسکول عمارتیں تعمیر ہوں گی۔اس کے ساتھ ہی اے ڈی بی کراچی ٹرانسپورٹ بس کیلئے 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دے گا۔ اس رقم میں ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر گرانٹ بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن