تھیلیسیمیا کے مریض سینئر قانون دان حکیم امیر بخش اعوان انتقال کر گئے‘ درجنوں دیوانی تصانیف کے مصنف تھے

Jun 21, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر)سینئر ایڈووکیٹ و دیوانی مقدمات کے قانونی ماہر حکیم امیر بخش اعوان انتقال کر گئے۔ مرحوم کا نماز جنازہ سخی سلطان کالونی غوث الاعظم روڈ پر بعد نماز عصر ادا کیا گیا۔سینئر ایڈووکیٹ حکیم امیر بخش اعوان تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ ایڈووکیٹ حکیم امیر بخش اعوان درجنوں دیوانی تصانیف کے مصنف بھی تھے۔اس موقع پر وکلاء برادری نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں