راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو ہسپتال کے سامنے راہگیر موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا دونوںموٹر سائیکل سواربھی شدید زخمی ہوگئے ایک شخص نے بزرگ بھائی قتل کردیا تھانہ وارث خان کو کانسٹیبل زاہد اخترنے بتایا کہ میں بینظیر بھٹو ہسپتال گارڈ میں ڈیوٹی کے دوران مین گیٹ کے باہر روڈ پر کھڑا تھا کہ ایک موٹرسائیکل بدوں نمبر پر 2نوجوان سوار تھے جو انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آئے ایک 35 سالہ نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹرسائکل سوار عادل اور پیچھے بیٹھا زوہیب شدید زخمی ہو گئے جو ایمر جنسی وارڈ میں ہیںتھانہ چونترہ کو جہانگیر نے بتایا کہ کھلری میں میرے پھوپھی زاد بھائی محمد اقبال نے اپنے65 سالہ حقیقی بھائی ذکری کو اپنے ہی پستول سے فائر کرکے قتل کردیا ۔
موٹر سائیکل کی ٹکرسے راہگیر جاں بحق،دونوں موٹر سائیکل سواربھی شدید زخمی
Jun 21, 2020