اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نون کے علاقے میں ملزم کو تھانہ صادق آبادپولیس ٹیم کی حراست سے چھڑانے کیلئے پتھرائو کرنے اورکانسٹیبل کی وردی پھاڑنے کے الزام میں دس افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اے ایس آئی خضر حیات نے نون پولیس کو بتایا کہ شعیب کیخلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج تھا جس کی گرفتاری کیلئے قواعد و ضوابط پورے کرتے ہوئے کارروائی کی گئی تو شیخ پور میں 10افراد نے پولیس پر پتھرائو کیاکار سرکار میں مذاحمت کی کانسٹیبل واجد کی وردی پھاڑ دی اور ملزم چھڑا لیا۔
ملزم کوپولیس سے چھڑانے کیلئے پتھرائو اورکانسٹیبل کی وردی پھاڑنے کے الزام میں دس افرادکے خلاف مقدمہ درج
Jun 21, 2020