ووٹرلسٹوں کی ویریفیکیشن کی ڈیوٹیاں دینے والے اساتذہ ابھی تک معاوضے سے محروم

Jun 21, 2020

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ووٹرلسٹوں کی ویریفیکیشن پر ڈیوٹیاں دینے والے اساتذہ کرام ابھی تک معاوضے سے محروم ہیں،چیف الیکشن کمشنر اس تاخیر کا نوٹس لے کر معاوضہ کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائیں،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کے پاس گرانٹ ہونے کے باوجود معاوضے کی ادائیگی سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر ملک امجد محمود اور راولپنڈی کے عہدیداران راشد محمود عباسی، اخیان گل طاہر، راجہ بشارت اقبال، محمد آصف، آصف کشمیری، اسحاق عباسی، قیصر قربان، حافظ ساجد عباسی، حافظ عبدالمتین،ساجد اسماعیل اور اعجاز کھوکھر نے مشترکہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا اساتذہ کرام نے گلیوں محلوں میں بلاناغہ جا کر فرائض سرانجام دیے۔

مزیدخبریں