ریاست مدینہ کے دعوے دار وزیراعظم کے قول‘ فعل میں تضاد ہے

لیاقت پور(نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع رحیم یار خان کے صدر چوہدری محمد بوٹا عابد نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار وزیراعظم کے قول و فعل میں تضاد ہے مہنگائی اور کرونا کی موجودہ صورتحال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کے فیصلہ سے قبل صدر وزیراعظم ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہیں جون2019 کی سطح پر لائی جانی چاہیئں تھی پریس کلب لیاقت پور میں ایپکا میونسپل کمیٹی لیاقت پور کی احتجاجی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلی جناح ہال سے شروع ہوئی جس میں ایپکا کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں عبدالحنان،صوبائی جنرل سیکریٹری میاں اکرام الحق کے علاوہ شبیر احمد زبیری، عابدحسین بلوچ چوہدری منور حسین، خواجہ جعفر عباس، سردار مسعود خان، چوہدری حسن محمود،سید سعید الحسن، رانا محمد علی، ملک عبداللطیف، ریاض احمد، مدثرشاہد، مجید عباسی اور درجنوں ملازمین شریک ہوئے ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن