حکومت ہر شعبے میں ناکام ،عوامی مسائل سے لا تعلق ہو چکی: امان اﷲ وڑائچ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی امان اﷲ وڑائچ اور امیدوار چیئرمین مرزا شکیل احمد نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں، موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام اور عوامی مسائل سے لا تعلق ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لدھیوالہ وڑائچ میں پراپرٹی آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی امان اﷲ وڑائچ نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں عوام کے حقیقی مسائل کوا جاگر کیا ہے اور غریب طبقے کو در پیش مشکلات سے حکومت کو آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن بد قسمتی سے حکمران بے حس ہو چکے ہیں اور انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ کو ٹیکس فری کہنے والوں نے غریب بچوں سے دودھ بھی چھین لیا ہے افسوس کہ حکمرانوں کو غریب عوام کا ذرہ برابر بھی احساس نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن