گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بینظیر بھٹو کو شہید کرکے ملک جمہوریت اور پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی جسے آصف علی زرداری نے بینظیر کی قبر پر کھڑے ہو کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ناکام بنا دی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکریٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک جرآت مند اور بہادر خاتون اور عظیم لیڈر تھیں انہوں نے بہادری کے ساتھ ظالم ڈکٹیٹر جنرل ضیاالحق کے طویل مارشل لا اور ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے انہیں اپنے راستے سے ہٹانے کے لیے شہید کرادیا ہم انہیں 65ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔