سانحہ قلعہ دیدار سنگھ پرپنجاب کے حکمران پولیس انتظامیہ مستعفی ہوجائیں: شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ فریدنے کہا ہے کہ کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے مسلسل واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ درندگی کے مسلسل واقعات کے باوجود حکمرانوں کا خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا افسوسناک ہے ، ان کاکہنا تھا قلعہ دیدار سنگھ میں ہونے والے حالیہ واقعہ کے بعد پنجاب کے حکمرانوں اور پولیس انتظامیہ کو مستعفی ہو جانا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن