بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں منصوبہ بندی کی گئی:اقبال شیخ 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف سٹی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے بجٹ معاشرے کے تمام طبقات کی معاشی ترقی، خوشحالی اور لوگوں کے بہتر معیار زندگی کی دستاویز ہے زراعت اور معیشت ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے شعبے ہیں جو ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن