احسن مسعود بھٹی کو تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع قصور کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

Jun 21, 2021

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں مہر اشتیاق جتالہ اوررانااحسان نے احسن مسعود بھٹی کو یوتھ ونگ تحریک انصاف کا ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے میڈیاکو بتایا کہ تحریک انصاف کو ضلع میں مستحکم بنانے کیلئے بھٹی خاندان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں جن کی وجہ سے آج ضلع بھرمیں پی ٹی آئی سب سے مضبوط سیاسی جماعت بن چکی ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میںپی ٹی آئی جماعت کے ٹکٹ ہولڈر تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ عبدالرزاق بھٹی، محمد اشرف یگانہ ،مہر طارق بھٹہ و دیگر بھی انکے ہمراہ مبارک باد دینے والوں میں شامل تھے ۔

مزیدخبریں