جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و یوسی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے موجودہ حکمرانوں کی نالائقی ڈھکی چھپی نہیں انہیں بیان بازی کے سوا کچھ نہیں آتا، نالائق ترجمان اپوزیشن کے خلاف مسلسل جھوٹی الزام تراشی کررہے ہیں انہیں ہو ش کے ناخن لینے چاہئیں عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی بجائے یہ عوامی مشکلات میںاضافہ کررہے ہیں اورملک کو بدحالی کی دلدل میں دھکیل کر ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا امیر امیر تراور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے جو حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور مافیاز کو نوازنے کا نتیجہ ہے۔
موجودہ حکمرانوں کی نالائقی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: ملک عمران
Jun 21, 2021