شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہنی سکالر علامہ قاری فیاض حسین چشتی فریدی نے کہا ہے محبت رسول ؐہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اس کے بغیر کسی بھی مومن کا ایمان مکمل و اکمل نہیں ہوتا ، بڑھتے ہوئے اسلام فو بیا پر مغرب کو سنجیدہ ہونا پڑے گا اور ایسے واقعات سے باز رہنا ہوگا جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں، اپنے ایک بیان میں علامہ فیاض حسین چشتی فریدی نے کہا دنیا آج بڑی تیزی کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہورہی ہے آزادی اظہار رائے کی آڑ میںنفوس قدسیہ اور رسالت مآب ؐکی ناموس اور عزت پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے ، اسلام فوبیا کے شکار مغرب کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہم آخری دم تک ناموس رسالت کا دفاع کرتے رہیں گے۔