سندھ کا بجٹ عوام کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو گا: ندیم عباس 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی + نمائندہ نوائے  وقت) پیپلزپارٹی کے سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہاہے وفاق اور پنجاب کے بجٹ سے کئی گنا زیادہ سندھ حکومت نے بجٹ پیش کیا ہے جس میںپہلی مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں20 فیصد اضافہ کے علاوہ عام مزدور کی اجرت 17ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے جس سے ان دونوں طبقات کو بڑا ریلیف میسر آئیگا اس شاندار اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان اسمبلی نے جس طرح اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں ہنگامہ آرائی کی ہے اس سے حکومت کی غیر سنجیدگی اور غیر جمہوری سوچ واضح ہوگئی ہے۔ حکومت سے نجات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہوکر ہنگامی بنیادوں پر حکومت مخالف تحریک کا اعلان کرنیکی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...