شہباز شریف کاخطاب 22کروڑعوام کی امنگوںکا عکاس ہے:میاں رفاقت

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کاخطاب 22کروڑعوام کی امنگوںکا عکاس ہے حکومت کے اعداد وشمار حقائق سے برعکس ہیں تین سال تک حکومت اپنے کسی ایک وعدہ کو بھی پوراکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اب بھی وفاقی اور صوبائی بجٹ سے ملک کے اندر کوئی تبدیلی نہیںآئیگی مہنگائی کا طوفان غریبوں کیلئے موت کا پیغام بن کرآیا ہے حکومت غربت نے غریب مکائو پالیسی پر کاربند ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی حکومتی نااہلی ،نالائقی کانتیجہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جمال گارڈن ،چٹی کوٹھی روڈ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...