بجٹ کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالاگیا:ملک خادم حسین

قصور (نامہ نگار)بجٹ کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالاگیا جعلساز حکومت کا ہر اقدام مفاد پرستی کی طرف جاتا ہے ملک کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ہیلتھ کارڈ کے نام پر عوام سے کھیل کیا جارہا ہے جعلی حکومت کی طرح ہیلتھ کارڈ بھی جعلی دیے جارہے ہیں ہیلتھ کارڈ صرف اور صرف ایکسیڈینٹ کی صورت میں ویلڈ ہے وہ بھی چند ہسپتال میں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ملک خادم حسین قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا یوٹرن حکومت بات بات پر یوٹر ن لیتی ہے مگر تین سالوں میں عوام کی جیب خالی کر دی ہے آئے دن بجلی ،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے غریب آدمی کی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...