لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے گھنٹی پھاٹک کے علاقے میں قائم نجی میڈیکل سینٹر میں غریب آباد کی رہائیشی خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا جس میں دو بچے اور دو بچیاں شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے چائیلڈ لائف چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ اطلاع پر خاتون کے ورثہ و دیگر رشتہ داروں نے پہنچ کر انہیں مبارک باد بھی دی، اس حوالے سے چائلڈ لائف سینٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ بچے صحتمند اور مکمل اسٹیبل ہیں، دوسری جانب بچوں کے والد عمران علی سولنگی نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں میری پہلی اولاد چار بچے ہیں، بچوں میں دو لڑے اور دو لڑکیاں ہیں۔