برسلز/ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارت نے بھارتی شہریوں کو امارات میں داخلے کی اجازت دے دی۔ادھر بیلجیئم نے ملک میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاو کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو بہت پریشان کن ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی 2 خوراکیں لینے والے بھارتی شہری یو اے ای آسکیں گے۔کورونا کی منفی رپورٹ لانے پر امارات میں بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، فیصلے پر 23 جون سے عمل درآمد ہوگا۔ادھر بیلجیئم نے ملک میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاو کو روکنے کے لیے برطانیہ اور پاکستان سمیت 26 ممالک کو بہت پریشان کن ملکوں کی صف میں شامل کرلیا ہے۔