کووڈ ویکسین سے مردوں میں  بانجھ پن کا خطرہ نہیں ہوتا: تحقیق

واشنگٹن(این این آئی)کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال کی جانے والی ویکسینز سے مردوں کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ امریکا میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فائزر،بائیو این ٹیک اور موڈرنا کی ایم آر این اے کووڈ ویکسینز کی 2 خوراکیں استعمال کرنے کے بعد رضاکاروں میں اسپرم کی سطح صحت مند سطح پر برقرار رہی۔یہ بات اپنی طرز کی پہلی تحقیق میں سامنے آئی۔ محققین نے بتایا کہ ویکسینز سے مردوں کے تولیدی صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہووتے مگر کورونا وائرس ضرور اس حوالے سے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔جرنل ہیومین ری پروڈکشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 کی سنگین شدت کے باعث ہسپتال یا آئی سی یو میں داخل ہونے والے مریضوں میں اسپرم نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔اس گمراہ کن خیال کو آن لائن پھیلایا جاتا ہے اور متعدد افراد اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فائزر یا موڈرنا ویکسینز کی پہلی یا دوسرسی خوراک کے بعد صحت مند مردوں میں اسپرم کی سطح اور معیار پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...