لاہور (فیملی میگزین رپورٹ) درگاہ حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء نئی دہلی کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی کی بہو اور دیوان سید اکبر مسعود نظامی کی اہلیہ محترمہ کرونا میں مبتلا ہو گئی ہیں اور بستی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء میں اپنی رہائش گاہ پر ہی قرنطینہ میں ہیں۔ وہ سید بختیار نظامی اور سید غوث علی نظامی کی والدہ اور ملک عمر حیات ٹوانہ (لاہور) کی صاحبزادی ہیں۔