سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل  میں قواعد و ضوابط سے متعلق شقیں آئین سے متصادم  گورنر نے  اعتراض لگا کر واپس کر دیا

کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2021 اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔گورنر نے اعتراض لگایا  بل میں قواعد و ضوابط سے متعلق شقیں آئین سے متصادم ہیں۔گورنر سندھ نے بل پر اعتراض کیا ہے بل میں سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کے اخراجات کی نگرانی سے متعلق وضاحت نہیں ، اس بل میں تھرڈ پارٹی کے آڈٹ کی شق کو شامل کیا جائے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے سندھ اسمبلی سے پھر صحافیوں کے تحفظ کے بل کو منظور کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...