اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں دو ممالک کے درمیان مسائل زیر بحث نہیں آتے، اس میں خطے کو درپیش دہشتگردی سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ بھارتی اور افغان ہم منصب سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ اقدام کی واپسی تک اس کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا اجلاس میں تمام آٹھ ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔