ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے لوٹ لیے‘ ہربنس پورہ میں مزاحمت پر شہری زخمی

Jun 21, 2021

لاہور(نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ہربنس پورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری کو شدید زخمی کر دیا۔ دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری بوٹا سے ہزاروں روپے نقدی اور مابائل فون لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام  محمود ڈوگر  نے واقعہ کا نوٹس ہوئے ایس پی کینٹ سے رپوٹ طلب کر لی۔ ڈاکوؤں نے ہڈیارہ کے علاقے میں اطہرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 35 ہزار روپے مالیت، شمالی چھاؤنی کے علاقے میںعارف اور اس کی فیملی سے6لاکھ روپے مالیت، غازی آباد کے علاقے میں مقبول اور اس کی فیملی سے 5لاکھ 60ہزار روپے مالیت،  نشتر کالونی میںطاہر حسین اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ  40ہزار روپے مالیت، گڑھی شاہو کے علاقے میں اشرف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ  روپے30ہزار  روپے مالیت، ملت پارک کے علاقے میں معراج اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 70ہزار روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے گلبرگ میں خالد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 3 لاکھ  55ہزار روپے اور موبائل فون، شاد باغ کے علاقے میں یاسر جٹ سے 2 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں بنک سے رقم نکلوا کر نکلے والے  گلریز بٹ سے ڈھائی لاکھ روپے رقم، نواں کوٹ میں جاوید سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبا ل کے علاقے میں شہزاد سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میںشہری عاصم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور  6ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ چوروں نے اقبال ٹاؤن، ڈیفنس،گلبرگ اور نصیرآباد کے علاقوں سے تین کاریں جبکہ شیراکوٹ،داتا دربار ،غالب مارکیٹ، ملت پارک، اچھرہ، گارڈن ٹاؤن، وحدت کالونی، شیراکوٹ، ساندہ اورسندر کے علاقوں سے دس موٹر سائیکلیں چوری کرلیں اور فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں