لاہور+ منڈی بہاؤالدین+ فیصل آباد (نامہ نگاران+ آن لائن)گھریلو حالات، جھگڑے، نامعلوم وجوہات سے تنگ آکر لاہور میں تین بچوں کے باپ نے زہر کھا کر جان دیدی ادھر منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقہ بھاگووال کی رہائشی میٹرک کی طالبہ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر نہر اپر جہلم کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ادھرفیصل آباد میں حالات سے دلبرداشتہ ہو کر دو دوستوں اللہ دتہ اور جنید نے گندم میں رکھنے والہ گولیاں کھا کر جاندیدی، ایک بیروز گار تھا دوسرا موٹر سائیکل رکشہ چلاتا تھا۔تفصیلات کے مطابق لوہاراں والا کھو ہ کا رہائشی 36سالہ تین بچوں کا باپ شوکت بیوی بچوں کے ہمراہ سندر کے علاقے میں اپنے بھانجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہورآیا تھا۔گزشتہ روز شادی والے گھر میں شوکت نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا لیں، ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ادھر منڈی بہاء الدین کے نواحی گاؤں بھاگووال کی رہائشی کرن ناز جو کہ میڑک کی طالبہ بتائی جاتی ہے نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر نہر اپر جہلم کینال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا لیکن لڑکی کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔والدین بیٹی کی ناگہانی موت پر صدمے سے نڈھال ہیں۔