فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ماضی میں الیکشن ترامیم پر تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا۔ پی ٹی آئی بھی اس میں شامل تھی۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم غیر آئینی اور غیرقانونی ہیں۔ سینٹ میں بھی الیکشن ایکٹ پر بحث ہو گئی۔ ایسی صورتحال میں کہنا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو عزت نہیں دے رہی بے معنی بات ہے۔ شہباز شریف مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ مریم نواز بھی شامل ہوتی ہیں نہ سپیکر اسمبلی کے پاس اور نہ پارلیمنٹ کو آئین کے برعکس قانون سازی کا اختیار نہیں۔