آئی ایم ایف کا پروگرام معطل ہوانہ عالمی بنک نے قرض  روکا: وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزارت خزانہ نے مسلم لیگ (ن)  کے رہنما مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام معطل نہیں ہے اور ورلڈ بنک نے بھی پاکستان کا قرض نہیں روکا۔ بلکہ آئی ایم ایف مشن کا اگست میں دورہ متوقع ہے، جس میں مشن پورے سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ بنک نے ایک روز قبل ہی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دی ہے۔ مفتاح اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)  کے وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ذمہ دار (ن)  لیگ ہے۔ وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ 700 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز روکنے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن)  کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا تھا کہ  حکومت کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے قرضہ دینے سے منع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...