اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نے مقامی کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کرلیاہے، آئندہ ماہ سے پاک ویک ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق این آئی ایچ پاک ویک ویکسین کی ماہانہ30لاکھ ڈوز تیار کرے گا، این آئی ایچ نے حکومت کو پیداوار بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، پاک ویک کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اضافی طلب کے پیش نظر ہوا۔اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ ماہانہ30لاکھ ڈوز کی تیاری سے ویکسین دستیابی میں سہولت ہوگی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاک ویک تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی، پاکستان نیکین سائینو سے 2کروڑ ڈوز تیار اور خام مال کی خریداری کی۔ویکسین سے متعلق ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاک ویک کی تیاری کے لیے کین سائینوسے مزیدخام مال خریدے گی، قومی ادارہ صحت میں تیارشدہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے۔