ٹی وی شو میں تھپڑ، گالی گلوچ، پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل نے فردوس عاشق کیخلاف مقدمہ کی درخواست دیدی

کراچی(نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ترجمان پنجاب حکومت و معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف تھانے میں درخواست دیدی۔قادر خان مندوخیل نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے نجینیوز چینل کے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا، گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔ لہٰذا فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ قادر مندوخیل نے درخواست کراچی کے ضلع کیماڑی کے سعید آباد تھانے میں جمع کروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن